انوپ پور لاج حادثہ - دوسرے دن تیسری لاش خاتون کی ملی، لاج مالک اور تعمیرات کرانے والے زمین مالک پر مقدمہ درج
ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ زخمیوں کی خیریت دریافت کرتے ہوئے انوپ پور، 05 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع کے کوتما نگر کے بس اسٹینڈ کے سامنے ہفتہ کی شام 4 منزلہ لاج کے گرنے سے اب تک تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ تقریباً 21 گھنٹے بعد بھی مسل
ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ زخمیوں کی خیریت دریافت کرتے ہوئے


وزیراعلیٰ نے متوفی کے اہل خانہ کے لیے 09 لاکھ روپے امداد دینے کا ٹویٹ کیا


ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ زخمیوں کی خیریت دریافت کرتے ہوئے

انوپ پور، 05 اپریل (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع کے کوتما نگر کے بس اسٹینڈ کے سامنے ہفتہ کی شام 4 منزلہ لاج کے گرنے سے اب تک تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ تقریباً 21 گھنٹے بعد بھی مسلسل بچاو کا کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ضلع کے نگر میں کل ہوئے افسوسناک حادثے میں جاں بحق شہریوں کے اہل خانہ کو 9-9 لاکھ اور زخمیوں کو 2.5 لاکھ دینے کی جانکاری ٹویٹ کر کے دی۔

جس میں وزیراعلیٰ رضاکارانہ گرانٹ سے 4-4 لاکھ روپے، سنبل یوجنا کے تحت 4-4 لاکھ روپے اور ریڈ کراس سے 1-1 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ ساتھ ہی، زخمیوں کو وزیراعلیٰ رضاکارانہ گرانٹ سے 2-2 لاکھ روپے اور ریڈ کراس سے 50-50 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔ ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایشور سے آنجہانیوں کی روح کے سکون اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ہے۔ کلکٹر ہرشل پنچولی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ہر متوفی کے خاندان کو 9-9 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے دیے جانے کی بات کہی گئی۔

وہیں اتوار کو کوتما پولیس نے لاج کے مالک لالو اگروال اور ہوٹل کے بغل میں تعمیراتی کام کرانے والے زمین مالک راجیو گرگ ولد رام نریش گرگ پر مقدمہ درج کیا ہے۔ بھوپال سے ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ داخلہ کے سی گپتا کوتما پہنچے جہاں انہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور زیر علاج زخمیوں کی خیریت جاننے کے لیے کوتما کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں زخمیوں سے ملاقات کر کے ان کی صحت دریافت کی، اس کے بعد دوبارہ جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو گئے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں سمیت 100 سے زیادہ افراد ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ وہیں سرچنگ کے لیے بھلائی اور بنارس سے بھی ٹیمیں بلائی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande