چیف جسٹس آف انڈیا کے ہاتھوں تلنگانہ ہائی کورٹ زون-2 کا سنگ بنیاد
حیدرآباد، 5 اپریل (ہ س)۔ چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سوریہ کانت نے اتوارکو حیدرآباد کے راجندر نگر میں تلنگانہ ہائی کورٹ زون-2 کی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انصاف تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط عدالتی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ک
چیف جسٹس آف انڈیا کے ہاتھوں تلنگانہ ہائی کورٹ زون-2 کا سنگ بنیاد


حیدرآباد، 5 اپریل (ہ س)۔

چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سوریہ کانت نے اتوارکو حیدرآباد کے راجندر نگر میں تلنگانہ ہائی کورٹ زون-2 کی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انصاف تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط عدالتی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر بڑے منصوبے کے تین مراحل ہوتے ہیں—آغاز، پیش رفت اور تکمیل—اور اس وقت ہائی کورٹ کمپلیکس ایک اہم توسیعی مرحلے میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدالتیں عدلیہ کا ظاہری چہرہ ہیں لیکن ان کے پیچھے ایک وسیع معاون نظام انصاف کی فراہمی کو قائم رکھتا ہے۔ چیف جسٹس نے جدید انفراسٹرکچر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیا کمپلیکس ادارہ جاتی کارکردگی اورآزادی کو بڑھائے گا، جس میں عدالتیں، انتظامی دفاتر، رہائشی کوارٹرز، تربیتی مراکز اور وکلاء کے لیے مخصوص جگہیں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا خود کفیل کیمپس عدلیہ کے روزمرہ کے کام کو مضبوط کرے گااور بکھری ہوئی عمارتوں پرانحصارکم کرے گا۔ زون-2 کے ڈیزائن کا حوالہ دیتے ہوئے جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ یہ پورے کیمپس کے جڑے نظام کے طور پرکام کرے گااور طویل مدتی ادارہ جاتی ترقی کو سہارا دے گا۔ انہوں نے مرکزی ریکارڈ روم اور تربیتی پروگراموں و قانونی آگاہی کے لیے آڈیٹوریم جیسی سہولتوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور اس منصوبے کو انصاف کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے کی ایک سنگِ میل پہل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیا ہائی کورٹ کمپلیکس آئندہ صدی کے لیے انصاف کا مندرثابت ہوگا اور حکومت عدلیہ کو عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ہندوستھان سماچ

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande