
سرینگر 5 اپریل (ہ س)سدھانشو دھاما (آئی پی ایس) نے ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر گاندربل میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گاندربل کے طور پر باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی خلیل احمد پوسوال (جے کے پی ایس) اور آنے والے ایس ایس پی سدھانشو دھاما (آئی پی ایس) کے درمیان حسب روایت چارج سونپنے کا عمل انجام دیا گیا۔مختصر لیکن متاثر کن تقریب کے دوران، سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی نے باضابطہ طور پر آنے والے ایس ایس پی کو ایک چھڑی سونپ دی، جو کمانڈ کی ہموار اور پیشہ ورانہ منتقلی کی علامت ہے۔ چارج سنبھالنے کے فوراً بعد، موجودہ افسر نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کو کم کرنے کے لیے جوش، جذبے اور لگن کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے ٹیم ورک کی ضرورت پر بھی زور دیا اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ نظام میں شفافیت، بدعنوانی سے پاک ماحول اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے ٹارگٹ اپروچ کو یقینی بنائیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir