گجویل میں ہنگامہ، کے سی آر کیمپ آفس میں توڑپھوڑ
حیدرآباد ، 5 اپریل (ہ س)۔ اسمبلی حلقہ گجویل میں سیاسی ماحول اچانک کشیدہ ہوگیا جس کی سابق وزیراعلی اور بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھر راؤ نمائندگی کرتے ہیں ۔ گجویل میں واقع کے سی آرکے کیمپ آفس پراس وقت ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب کانگریس کے ق
گجویل میں ہنگامہ، کے سی آر کیمپ آفس میں توڑپھوڑ


حیدرآباد ، 5 اپریل (ہ س)۔ اسمبلی حلقہ گجویل میں سیاسی ماحول اچانک کشیدہ ہوگیا جس کی سابق وزیراعلی اور بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھر راؤ نمائندگی کرتے ہیں ۔ گجویل میں واقع کے سی آرکے کیمپ آفس پراس وقت ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جب کانگریس کے قائدین اور کارکن وہاں پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع سدی پیٹ کانگریس کمیٹی کے صدرانکشاریڈی کی قیادت میں کانگریس کارکن کیمپ آفس پہنچے اوروہاں وزیراعلی ریونت ریڈی کی تصویرلگادی۔ اس دوران کارکنوں نے جئے کانگریس کے نعرے بھی لگائے جس سے ماحول مزید گرم ہوگیا۔ اس دوران حالات اس وقت بگڑ گئے جب چند کارکنوں نے آفس پر حملہ کرتے ہوئے فرنیچرکو نقصان پہنچایا اورکھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ واقعہ کے بعد بی آر ایس نے الزام لگایا کہ کانگریس کے کارکن ہی تشد د کے ذمہ دارہے اورانہوں نے ہی حملہ کیا ہے۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب کانگریس کے قائدین نے ان الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ وہ تو صرف وزیراعلی ریونت ریڈی کی تصویر لگانے گئے تھے اورکسی بھی قسم کے تشدد میں ملوث نہیں تھے۔ واقعہ کے بعد گجویل میں کشید گی بڑھ گئی جس کے پیش نظر پولیس جمعیت کو بھاری تعداد میں تعینات کردیا گیا فی الحال علاقے میں تناؤ برقرار ہے اور حالات پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande