
پونے، 5 اپریل (ہ س)۔
نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار پیر کے روز بارامتی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ کے دن اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ یہ ضمنی انتخاب سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی موت کے بعد خالی ہونے والی نشست پر منعقد ہورہا ہے، اور سنیترا پوارکونائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد چھ ماہ کے اندررکن اسمبلی منتخب ہونا ضروری ہے، اسی لیے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے انہیں اس نشست سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سنیترا پوار کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر پارٹی کے وزراء، اراکین اسمبلی، عہدیداران اور پوار خاندان کے افراد بڑی تعداد میں موجود رہیں گے۔پوار خاندان کی روایت کے مطابق وہ صبح کے وقت شری کھیت کنہیری میں ماروتی رائے کے درشن کریں گی، اس کے بعد ودیا پرتشٹھان میں اجیت پوار کی یادگار پر حاضری دیں گی۔ اس کے بعد وہ بارامتی کے قصبہ علاقے میں واقع چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے اور پھر انداپور روڈ پر ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے یادگاری مقام پر حاضری دیں گی۔اس کے بعد ساڑھے دس بجے کویوریہ موراپنت سبھاگھر میں ایک اجلاس منعقد ہوگا جہاں وہ کارکنوں سے خطاب کریں گی، اور پھر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے