
نئی دہلی ، 5 اپریل (ہ س)۔ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) میں اپنے یوم تاسیس (9 اپریل) کو میراتھن رن فار کیمپس ڈیموکریسی کے موقع پر ہفتہ بھر کی تقریبات کا آغاز کیا۔ تقریب کا اہتمام این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ کی قیادت میں کیا گیا تھا۔
یونیورسٹی کیمپس میں جمہوری اقدار کو بڑھتے ہوئے خطرات کے درمیان ، ہزاروں طلباءنے جوش و خروش سے اس میراتھن میں حصہ لیا، کیمپس میں جمہوریت کی حمایت اور طلباء کے حقوق کے تحفظ میں ایک طاقتور اور متحد پیغام دیا۔ یہ بڑے پیمانے پر شرکت طلباءکے جمہوری روایات کے دفاع اور ان کی آواز کو سننے کو یقینی بنانے کے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ نے کہا کہ 9 اپریل کواین ایس یو آئی کا یوم تاسیس ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے، ہم نے سات روزہ پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد یہ اجاگر کرنا ہے کہ کس طرح ملک کا آئین اور آزادی اظہار کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کیمپس جمہوریت کی حفاظت کے لئے آج دہلی یونیورسٹی میں ہزاروں طلباءنے ’ رن فار کیمپس ڈیموکریسی ‘ میں حصہ لیا۔ اس دوڑ کا ایک واضح مقصد ہے - دہلی یونیورسٹی میں طلبہ کی آواز کو دبانے کے خلاف آواز اٹھانا۔ ایسے اقدامات جمہوریت کی روح کے منافی ہیں۔ احتجاج کے طور پر، ہم نے اس میراتھن کا انعقاد کیا ، جس میں طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan