مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی کا انتقال ملت اسلامیہ ہندیہ کا عظیم خسارہ:جنرل سکریٹری بورڈ
نئی دہلی ، 5اپریل (ہ س)۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کےرکن تاسیسی ورکن عاملہ نیز جامعہ گلزار حسینیہ اجراڑہ کے مہتمم نیز آل انڈیا ملی کونسل کے صدر اورمتعدد اداروں کے ذمہ دار و سرپرستی کا فریضہ انجام دینے والے اور نوجوانوں کے دلوں میں ایمان ویقین کی ا
مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی کا انتقال ملت اسلامیہ ہندیہ کا عظیم خسارہ:جنرل سکریٹری بورڈ


نئی دہلی ، 5اپریل (ہ س)۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کےرکن تاسیسی ورکن عاملہ نیز جامعہ گلزار حسینیہ اجراڑہ کے مہتمم نیز آل انڈیا ملی کونسل کے صدر اورمتعدد اداروں کے ذمہ دار و سرپرستی کا فریضہ انجام دینے والے اور نوجوانوں کے دلوں میں ایمان ویقین کی انگیٹھیوں کو گرمانے والے اور اطراف وانواح کے علاوہ ملک وبیرون ملک میں قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھے جانے والے حضرت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی صاحب کے انتقال سے ملت اسلامیہ ہندیہ کا عظیم خسارہ ہوا ہے ،ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب نے اپنے بیان میں کیا ہے۔

جنرل سکریٹری بورڈ نے فرمایا کہ وہ ملت کیلئے بڑے فکر مند رہتے ،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ملی کونسل کے پروگراموں میں پابندی سے شریک ہوتے اور اپنی بیش قیمت رائے پیش فرماتے ،ملک کے بدلتےحالات پر ان کی گہری نگاہ رہتی تھی ،وہ دارالعلوم ندوة العلماءجیسے ادارہ کے رکن اور مظاہر علوم وقف کی مجلس شوریٰ کے بھی رکن تھے۔

آپ نے مزید فرمایا کہ حضرت مولانا کی وفات سے ملت اسلامیہ ہندیہ کیلئے بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے اور خاص طور پر جامعہ گلزار حسینیہ اجراڑہ کا بڑا خلا ہوا ہے جہاں آپ نے 65 سال کا طویل عرصہ گزارا بلکہ آپ نے اپنی پوری زندگی اس جامعہ کے نام کردی، اللہ رب العزت اس خلا کو غیب سے پورا فرمائے اور ان کے چھوڑے ہوئے کاموں کی تکمیل کیلئے ان کا بدل عطا فرمائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande