مالدیپ کی معیزو حکومت کو آئینی ریفرنڈم اور میئر کے انتخابات میں شکست
مالے، 05 اپریل (ہ س)۔ مالدیپ میں ہونے والے اہم انتخابی مقابلے میں حکمراں جماعت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آئینی ریفرنڈم اور میئر انتخابات میں اپوزیشن جماعت مالدیویئن ڈیموکریٹک پارٹی (ایم ڈی پی) نے مضبوط کارکردگی دکھاتے ہوئے برتری حاصل کی ہے، جس سے حکومت
مالدیپ کی معیزو حکومت کو آئینی ریفرنڈم اور میئر کے انتخابات میں شکست


مالے، 05 اپریل (ہ س)۔ مالدیپ میں ہونے والے اہم انتخابی مقابلے میں حکمراں جماعت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آئینی ریفرنڈم اور میئر انتخابات میں اپوزیشن جماعت مالدیویئن ڈیموکریٹک پارٹی (ایم ڈی پی) نے مضبوط کارکردگی دکھاتے ہوئے برتری حاصل کی ہے، جس سے حکومت کی پوزیشن کمزور ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ان نتائج کو محمد معیزو کی قیادت والی حکمراں جماعت پیپلز نیشنل کانگریس (پی این سی) کے لیے ایک بڑی سیاسی آزمائش سمجھا جا رہا تھا۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق بڑی تعداد میں ووٹروں نے مجوزہ آئینی تبدیلیوں کو مسترد کر دیا، جبکہ میئر انتخابات میں بھی اپوزیشن نے کئی اہم نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے اپنی گرفت مضبوط کی ہے۔ ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو ایجنسی (اے اے) نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ مالدیپ کی حکمراں جماعت پیپلز نیشنل کانگریس (پی این سی) کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ وہ ایک اہم آئینی ریفرنڈم اور میئر کے عہدے کی دوڑ میں ہار گئی ہے۔ اس انتخاب کو صدر محمد معیزو کے لیے ایک امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ گنے گئے ووٹوں میں سے 70 فیصد لوگوں نے اس ریفرنڈم کی مخالفت کی ہے، جسے ملک کے سیاسی ڈھانچے کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا تھا۔ میئر کے عہدے کی دوڑ میں اپوزیشن جماعت مالدیویئن ڈیموکریٹک پارٹی (ایم ڈی پی) نے پانچوں شہروں میں میئر کی نشستیں جیت لی ہیں۔ جبکہ حکمراں جماعت پیپلز نیشنل کانگریس (پی این سی) نے 498 کونسل نشستوں میں سے 220 نشستیں جیتیں، جبکہ ایم ڈی پی نے 207 نشستیں حاصل کیں۔

مالدیپ میں ہفتہ کے روز مقامی کونسل انتخابات، ویمن ڈیولپمنٹ کمیٹی (ڈبلیو ڈی سی) کے انتخابات اور ایک ملک گیر ریفرنڈم ایک ساتھ منعقد ہوئے۔ اس میں اس بات پر بھی ووٹنگ ہوئی کہ آیا صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ہی دن کروائے جائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری نتائج کا اعلان شام دیر تک کیے جانے کی توقع ہے۔

ایم ڈی پی کے حامی اپنی جیت کا جشن منانے کے لیے دارالحکومت مالے میں آرٹیفیشل بیچ پر جمع ہوئے۔ مالے سٹی کونسل کی نشستیں جیتنے والے امیدوار اور مالے کے موجودہ میئر ایڈم عظیم، جو دوسری بار اس عہدے کے لیے منتخب ہوئے ہیں، بھی اس جشن میں شریک ہوئے۔

یہ ریفرنڈم 10 فروری کو پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے گئے ایک مجوزہ آئینی ترمیم سے متعلق ہے۔ ان تبدیلیوں کے تحت صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ کرائے جا سکیں گے اور پارلیمانی مدت کے لیے ایک مقررہ آغاز کی تاریخ طے ہو جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande