
لکھنؤ،05 اپریل (ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے اتوار کو اسلامی اسکالر اور ملی کونسل کے قومی صدر حضرت مولانا عبداللہ مغیثی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
بی ایس پی کے سربراہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اسکالر حضرت مولانا عبداللہ مغیثی - جو کہ میرٹھ ضلع (مغربی اتر پردیش) کے اجراڑہ میں مدرسہ گلزار حسینیہ کے مہتمم کے ساتھ ساتھ ملی کونسل کے قومی صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کے انتقال کی خبر سے غمزدہ ہیں ۔ ملک کے علماء میں ممتاز مقام رکھنے والے مولانا مغیثی کے انتقال نے پوری قوم کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ان کے جاننے والوں میں غم کی فضا پیدا کردی ہے۔ خدا سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد