ایل جی منوج سنہا نے ایسٹر کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔
جموں, 05 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایسٹر کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے پیغام میں منوج سنہا نے کہا کہ اس بابرکت دن کے موقع پر وہ تمام لوگوں کو نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ ایسٹر سب کی
Manoj sinha


جموں, 05 اپریل (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایسٹر کے موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے پیغام میں منوج سنہا نے کہا کہ اس بابرکت دن کے موقع پر وہ تمام لوگوں کو نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ ایسٹر سب کی زندگیوں میں امن، خوشحالی اور مسرت لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قیامت امید، روشنی کی تاریکی پر اور محبت کی مایوسی پر فتح کی علامت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ اس موقع پر ہمیں راستبازی، ہمدردی، قربانی اور بے لوث خدمت جیسی اقدار کو اپنانا چاہیے اور ایک پُرامن، ہم آہنگ اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande