
تہران،05اپریل(ہ س)۔امریکہ و اسرائیل نے اپنی ایران کے خلاف مشترکہ شروع کی گئی جنگ میں اب تک 30 ایرانی یونیورسٹیوں کو بمباری کر کے ملیا میٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ بمباری کی کارروائیاں اسرائیلی غزہ جنگی ماڈل اور صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے مطابق کی جا رہی ہے جس میں انہوں نے ایران کو پتھر کے دور میں واپس بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔بتایا گیا ہے کہ ان یونیورسٹیوں میں شہید بہشتی یونیورسٹی کو جمعہ کے روز نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کے سائنس کے وزیر حسین سیمائی صراف نے یہ بات بمباری کے بعد یونیورسٹی کا دورہ کرنے کے موقع پر رپورٹرز کو بتائی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan