ایرانی قیادت نے ٹرمپ کی دھمکی مسترد کر دی،جہنم میں پہنچانے کی جوابی دھمکی
تہران،05اپریل(ہ س)۔ایرانی مرکزی فوجی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر جنگ ختم کرنے کا معاہدہ نہ کیا گیا تو ایران کا اہم ترین بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا جائے گا۔ایران میں م
ایرانی قیادت نے ٹرمپ کی دھمکی مسترد کر دی،جہنم میں پہنچانے کی جوابی دھمکی


تہران،05اپریل(ہ س)۔ایرانی مرکزی فوجی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر جنگ ختم کرنے کا معاہدہ نہ کیا گیا تو ایران کا اہم ترین بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا جائے گا۔ایران میں مشترکہ فوجی قیادت، جسے ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاءمرکزی کہا جاتا ہے، کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی علی آبادی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی ’عاجزانہ، تناو¿ سے بھرپور اور غیر متوازن رویہ‘ہے۔’اے ایف پی‘ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی اس دھمکی کے جواب میں کہ جہنم نازل ہونے میں صرف 48 گھنٹے باقی ہیں! میجر جنرل علی آبادی نے اپنے بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ’تمہارے لیے جہنم کے دروازے کھل جائیں گے‘۔جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران کو امریکی اسرائیلی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، تو وہ امریکی فوج اور اسرائیل کے زیر استعمال تمام بنیادی ڈھانچے کو بغیر کسی پابندی کے مسلسل اور تباہ کن حملوں سے نشانہ بنائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ مسلط کردہ جنگ کے آغاز سے ہم نے جو کچھ کہا اس پر عمل کر کے دکھایا ہے۔ اس پیغام کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ اب تمہارے اوپر جہنم کے دروازے کھلنے والے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو دی گئی مہلت کی یاد دہانی کرائی اور خبردار کیا کہ جہنم کا سامنا کرنے سے قبل اب صرف 48 گھنٹے باقی ہیں۔ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر سخت لہجے میں لکھا کہکیا تمہیں یاد ہے جب میں نے ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دس دن کی مہلت دی تھی؟ وقت ختم ہو رہا ہے، ان پر جہنم نازل ہونے میں اب صرف 48 گھنٹے باقی ہیں!۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے تہران کو 6 اپریل سنہ 2026ئ تک کی مہلت دی تھی کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھول دے، جسے اس نے 28 فروری سنہ 2026ءکو امریکہ اسرائیل حملے کے آغاز کے بعد سے عملی طور پر بند کر رکھا ہے، بصورتِ دیگر اس کی توانائی کی تنصیبات پر بمباری کی جائے گی۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ پلوں اور پاور اسٹیشنوں کی تباہی سے ایران کے میزائل اور ایٹمی پروگرام معطل ہو جائیں گے۔ٹرمپ کی وارننگ کے بعد تہران پر دباو¿ بڑھانے کے ایک اقدام کے طور پر، روئٹرز کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کے اسرائیلی دفاعی اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی توانائی کی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، تاہم وہ امریکہ کی جانب سے گرین سگنل کا منتظر ہے۔اسرائیلی اہلکار نے مزید کہا کہ یہ حملے آئندہ چند روز کے اندر کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل بھی دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ایرانی پاور پلانٹس پر حملے کیے جائیں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande