ایک اور امریکی طیارہ تباہ کر دیا: پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
تہران،05اپریل(ہ س)۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ایئر فورس افسر کی تلاش میں شریک ایک امریکی طیارہ تباہ کر دیا۔پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سی ون تھرٹی طیارہ تباہ کر دیا، سی ون تھرٹی طیارے کے ساتھ ڈرون بھی تباہ کیے۔روس
ایک اور امریکی طیارہ تباہ کر دیا: پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ


تہران،05اپریل(ہ س)۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی ایئر فورس افسر کی تلاش میں شریک ایک امریکی طیارہ تباہ کر دیا۔پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سی ون تھرٹی طیارہ تباہ کر دیا، سی ون تھرٹی طیارے کے ساتھ ڈرون بھی تباہ کیے۔روسی ٹی وی نے پائلٹ کی تلاش کے مقام پر مشتبہ ہیلی کاپٹر گرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ 2 ٹرانسپورٹ طیارے، جو کمانڈوز اور ایئر مین کو محفوظ مقام تک لے جانے کے لیے گئے تھے، ایران کے ایک دور دراز اڈے پر پھنس گئے۔

امریکی اہلکار کے مطابق بعد ازاں 3 نئے طیارے بھیجے گئے تاکہ امریکی افواج کو وہاں سے نکالا جا سکے، کمانڈوز نے دونوں خراب طیاروں کو تباہ کر دیا تاکہ وہ ایرانیوں کے ہاتھ نہ لگ سکیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں گرنے والے ایف 15 طیارے کے ویپن آفیسر کو بازیاب کروانے کی تصدیق کی تھی۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی فوج نے امریکی تاریخ کا سب سے جراتمندانہ ریسکیو آپریشن کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں درجنوں طیارے اور جدید ہتھیار استعمال کیے گئے، زخمی افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے، ایک روز قبل ایک اور امریکی پائلٹ کو بھی خفیہ طور پر ریسکیو کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande