آئی پی ایل 2026: لکھنؤ نے پہلی جیت درج کی، حیدرآباد کو 5 وکٹوں سے شکست دی
حیدرآباد،05اپریل (ہ س )۔ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے، کپتان رشبھ پنت (68 ناٹ آو¿ٹ) اور ایڈن مارکرم (45) کی قیادت میں لکھنو¿ سپر جائنٹس نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 10ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو پانچ وکٹوں سے
آئی پی ایل 2026: لکھنؤ نے پہلی جیت درج کی، حیدرآباد کو 5 وکٹوں سے شکست دی


حیدرآباد،05اپریل (ہ س )۔

شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے، کپتان رشبھ پنت (68 ناٹ آو¿ٹ) اور ایڈن مارکرم (45) کی قیادت میں لکھنو¿ سپر جائنٹس نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 10ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ 157 کے ہدف کے تعاقب میں ایڈن مارکرم اور مچل مارش کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے صرف 37 رنز کا اضافہ کیا تھا جب ایشان ملنگا نے مچل شرما (14) کو پانچویں اوور میں آو¿ٹ کر دیا۔

اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے رشبھ پنت نے ایڈن مارکرم کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑے۔ ایڈن مارکرم کو شیوانگ کمار نے 10ویں اوور میں آو¿ٹ کیا۔ ایڈن مارکرم نے 27 گیندوں پر چھ چوکے اور دو چھکے لگا کر 45 رنز بنائے۔ اس کے فوراً بعد گیند بازوں نے آیوش بدونی (12) اور نکولس پورن (1) کو آو¿ٹ کرکے حیدرآباد کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی۔ عبدالصمد نے 12 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔ لکھنو¿ سپر جائنٹس نے 19.5 اوور میں پانچ وکٹ پر 160 رنز بنائے اور میچ پانچ وکٹ سے جیت لیا۔ رشبھ پنت نے 50 گیندوں میں 9 چوکے لگا کر 68 رنز کی ناٹ آو¿ٹ اننگز کھیلی۔ پنت نے 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر فاتح چوکا لگایا۔ یہ ٹورنامنٹ میں لکھنو¿ سپر جائنٹس کی پہلی جیت اور سن رائزرس حیدرآباد کی دوسری شکست ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے ہرش دوبے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ایشان ملنگا اور شیوانگ کمار نے ایک ایک بلے باز کو آو¿ٹ کیا۔ اس سے پہلے آج سن رائزرس حیدرآباد نے ہینرک کلاسن (62) اور نتیش کمار ریڈی (56) کی نصف سنچریوں کی بدولت لکھنو¿ سپر جائنٹس کے خلاف نو وکٹ پر 156 کا اسکور بنایا۔ لکھنو¿ سپر جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات تباہ کن رہی، اس نے 26 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ ابھیشیک شرما (0)، ٹریوس ہیڈ (7)، ایشان کشن (1)، اور لیام لیونگ اسٹون (14) کو آو¿ٹ کیا۔ ایسی نازک صورتحال میں ہینرک کلاسن اور نتیش کمار ریڈی کی جوڑی نے اننگز کو آگے بڑھایا۔

دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لیے 116 رنز جوڑے۔ ایم سدھارتھ نے 18ویں اوور میں اس شراکت کو توڑا جب انہوں نے نتیش کمار ریڈی کو آو¿ٹ کیا۔ نتیش کمار ریڈی نے 33 گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں اویش خان نے ہینرک کلاسن کو آو¿ٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ہینرک کلاسن نے 41 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ اگلی گیند پر انہوں نے ہرش دوبے (0) کا وکٹ بھی لیا۔ شیوانگ کمار (5) رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ ہرشل پٹیل (5) اننگز کے آخری اوور میں رن آو¿ٹ ہوئے۔ سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 156 رنز بنائے۔ لکھنو¿ سپر جائنٹس کی جانب سے محمد سمیع، پرنس یادو اور اویش خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایم سدھارتھ اور دگویش راٹھی نے ایک ایک بلے باز کو آو¿ٹ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande