شہر میں آٹو گیس کی قلت کودور کرنے میں حکومت ناکام
حیدرآباد ، 5 اپریل (ہ س)۔ شہرمیں آٹوگیس کی شدید قلت اورڈرائیورس کو سخت دھوپ میں گھنٹوں طویل قطاروں میں ٹھہرنے کے باوجود گیس کا حصول مشکل ہورہا ہے ۔اورحکومت ان مسائل کے حل میں نکام نظرآرہی ہے۔ ان حالات میں جانی نامی آٹو ڈرائیورآج بطوراحتجاج چنتلہ کٹ
شہر میں آٹو گیس کی قلت کودور کرنے میں حکومت ناکام


حیدرآباد ، 5 اپریل (ہ س)۔ شہرمیں آٹوگیس کی شدید قلت اورڈرائیورس کو سخت دھوپ میں گھنٹوں طویل قطاروں میں ٹھہرنے کے باوجود گیس کا حصول مشکل ہورہا ہے ۔اورحکومت ان مسائل کے حل میں نکام نظرآرہی ہے۔ ان حالات میں جانی نامی آٹو ڈرائیورآج بطوراحتجاج چنتلہ کٹہ کے ریڈیو ٹاور پر چڑھ گیا اور وزیراعلی سے بات کروانے کا مطالبہ کیا۔ جس سے اس علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی ۔ اس سنسنی خیزواقعہ سے علاقہ میں شدید ٹریفک جام ہوگیا ۔ ٹاور پرچڑھنے والے شخص کی شناخت جانی کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ جس نے خود ڈائیل 100 کے ذریعہ پولیس کو اطلاع دی ۔ تاہم پولیس کی جانب سے جانی کوٹاورسے اتارنے کی کوشش ناکام رہی ۔ اس شخص نے ٹاور پرموجود رہتے ہوئے وزیراعلی سے بات کروانے کا مطالبہ کیا ۔ ونستھلی پورم پولیس نے ریڈیوٹاورکو عملاً گھیرے میں لے لیا ہے اورجانی کو ٹاور سے نیچے اتارنے کی کوشش میں مصروف ہے ۔شہرحیدرآباد میں گیس کی قلت کے سبب شہریوں بالخصوص آٹو ڈرائیورس کولاحق مشکلات سے ہرشہری فکرمند ہے اور آٹو ڈرائیورس کی خدمت بھی صاحب خیر افراد کی جانب سے کی جارہی ہےہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande