
سابق رکن اسمبلی وویک بنسل کے والد کی 33ویں برسی پر تقریب کا انعقاد
علی گڑھ، 05 اپریل (ہ س)۔
سابق رکن اسمبلی وویک بنسل کے والد مرحوم ہرپرشاد بھییا جی کی 33ویں برسی کے موقع پر رام گھاٹ روڈ واقع آریہ سماج سول لائنز ویدک آشرم میں ایک مذہبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر آچاریہ سریندر شاستری کی سرپرستی میں ہون یگیہکا اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد وویک بنسل نے اپنی اہلیہ الکا بنسل اور بیٹی تنوی بنسل کے ہمراہ وید منتر وچار کے ساتھ ہون میں آہوتی پیش کی۔پروگرام کے دوران وعظ و نصیحت اور بھجن کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں آچاریہ سریندر شاستری نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم ہرپرشاد بھییا جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بھجنوں کے ذریعے بھی انہیں یاد کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پرساد (کھانے) کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر متعدد معزز شخصیات موجود تھیں، جن میں نرملا کلشریشٹھ (پردھان آریہ سماج)، اروند بھارگو، وندنا بھارگو، منجو رانی آریہ، انجینئر مہپال سنگھ، لاکھن سنگھ آریہ، انجینئر اشونی گپتا، راجندر سنگھ، راکیش کمار کوشک، پراچی آریہ سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ