
نئی دہلی، 5 اپریل (ہ س) انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ جاری کاو¿نٹی چیمپئن شپ سیزن میں انگلینڈ کی ٹیم میں جگہ کے لیے اپنے دعوے کو مضبوط کریں۔
جیسا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت زیادہ متوقع ڈومیسٹک سیزن کی تیاری کر رہی ہے، ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ موجودہ ڈومیسٹک ریڈ بال سیزن کھلاڑیوں کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب کو محفوظ بنانے کا گیٹ وے ہے۔
آئی سی سی کے مطابق اسٹوکس نے کاو¿نٹی چیمپیئن شپ کے بارے میں کہا، میرے خیال میں یہ ملک بھر کے کھلاڑیوں کے لیے ایک شاندار موقع ہے، انھوں نے مزید کہا کہ جب ہم آسٹریلیا میں تھے، اسی وقت لائنز کی ٹیم وہاں موجود تھی، اس لیے آپ اس نظام سے کھلاڑیوں کو ابھرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ا سٹوکس نے کہا کہ انگلینڈ میں ٹیلنٹ پرکوئی سوال نہیں ہے۔ ہمارے پاس کھلاڑیوں کا پول، ہمارے پاس جو ٹیلنٹ ہے، وہ شاید سب سے مضبوط ہے جو ہم نے طویل عرصے میں دیکھا ہے۔
اسٹوکس کے کاو¿نٹی چیمپئن شپ میں ڈرہم کی طرف سے کھیلنے کی توقع تھی، لیکن وہ فی الحال فروری میں نیٹ پریکٹس کے دوران ٹوٹے ہوئے گال کی ہڈی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انگلینڈ کے آل راو¿نڈر کی مئی تک میدان میں واپسی متوقع ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئن شپ کے پہلے چھ سے سات ہفتے بہت اہم ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو اسے ایک موقع کے طور پر لینا چاہیے اور انتخاب کے لیے اپنے کیس کو ہر ممکن حد تک مضبوط بنانا چاہیے۔ جب تک ہم انتخاب کے لیے بیٹھیں گے تب تک انہیں بہترین موقع کے لیے خود کو بہترین پوزیشن میں رکھنا چاہیے۔
34 سالہ اسٹوکس آخری بار جنوری میں انگلینڈ کے لیے کھیلے تھے جب ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز 1-4 سے ہار گئی تھی۔
انگلینڈ جون میں ہوم گراو¿نڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 4 جون کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی