
ملک کی سیاسی تاریخ میں 06 اپریل کی تاریخ خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ اسی دن سال 1980 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا قیام عمل میں آیا، جس نے آگے چل کر ہندوستانی سیاست میں ایک بڑی طاقت کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔
بی جے پی کی جڑیں بھارتیہ جن سنگھ میں تھیں، جس کی بنیاد 1951 میں شیاما پرساد مکھرجی نے رکھی تھی۔ جن سنگھ نے طویل عرصے تک ملک کی سیاست میں فعال کردار ادا کیا اور ایک نظریاتی بنیاد تیار کی۔
سال 1975 میں نافذ کردہ ایمرجنسی کے بعد سیاسی حالات میں بڑی تبدیلی آئی۔ 1977 میں جن سنگھ سمیت کئی جماعتوں کے انضمام سے جنتا پارٹی تشکیل دی گئی، جس نے عام انتخابات میں کانگریس کو اقتدار سے باہر کر دیا۔
تاہم، اندرونی اختلافات کے باعث جنتا پارٹی زیادہ عرصے تک متحد نہ رہ سکی۔ بالآخر 1980 میں اس کی تحلیل ہوئی اور اسی عمل سے بھارتیہ جنتا پارٹی کا قیام عمل میں آیا۔
بی جے پی نے اپنی تشکیل کے بعد آہستہ آہستہ تنظیم کو مضبوط کیا اور آج یہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک بن چکی ہے۔ 06 اپریل کا دن اسی لیے ہندوستانی سیاست میں ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1593 - آصف خان کی بیٹی ممتاز محل (جن کا نکاح مغل شہنشاہ ’خرم‘ (شاہ جہاں) سے ہوا) کی پیدائش۔
1606 - شہزادہ خسرو نے اپنے والد مغل حکمراں جہانگیر کے خلاف بغاوت کی۔
1886 - حیدرآباد کے آخری نظام عثمان علی کی پیدائش۔
1896 - جدید اولمپک کھیلوں کا آغاز۔
1906 - پہلے اینیمیٹڈ کارٹون کے لیے کاپی رائٹ حاصل کیا گیا۔
1917 - پہلی جنگ عظیم میں امریکہ نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1919 - مہاتما گاندھی نے رولٹ ایکٹ کے خلاف پہلی بار آل انڈیا ہڑتال کی اپیل کی۔
1925 - طیارے میں پہلی بار فلم دکھائی گئی، طیارہ برٹش ائیرویز کا تھا۔
1930 - مہاتما گاندھی نے آزاد ہندوستان کے مطالبے کے ساتھ سول نافرمانی کی تحریک شروع کی۔
1936 - اے این پی نے ایمسٹرڈیم میں پہلی ٹیلیکس سروس شروع کی۔
1942 - جاپانی لڑاکا طیاروں نے پہلی بار ہندوستانی علاقوں پر بمباری کی۔
1966 - ہندوستانی تیراک مہر سین نے آبنائے پاک تیر کر پار کی۔
1998 - غوری میزائل کا پاکستان کی جانب سے کامیاب تجربہ۔
1999 - نیپال میں دوبارہ 500 روپے کے ہندوستانی نوٹ چلانے کا اعلان۔
2000 - کراچی کی ایک عدالت نے دہشت گردی اور طیارہ اغوا کے کیس میں معزول وزیراعظم نواز شریف کو عمر قید کی سزا سنائی۔
2003 - شمالی ہونڈوراس کی جیل میں ہونے والے فسادات کے باعث 86 قیدی مارے گئے۔
2005 - کرد رہنما جلال طالبانی کو عراق کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔
2007 - بنگلہ مصنفہ لیلا مجومدار کا انتقال۔
2008 - مرکز کی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کی کابینہ میں سات نئے چہروں کو شامل کیا گیا۔
2008 - ایل ٹی ٹی ای کے فدائین حملے میں شاہراہوں کے وزیر جے راج فرنانڈو پلے سمیت 12 افراد مارے گئے۔
2010 - ہندوستان کے وزیر خزانہ پرنب مکھرجی اور ہندوستان کے دورے پر آئے امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گیتھنر نے اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔
2013 - راہی سرنوبت نے 05 اپریل 2013 کو جنوبی کوریا کے چانگ وان میں منعقدہ انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن ورلڈ کپ مقابلے کے 25 میٹر پسٹل ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔
2020 - کورونا وائرس کے انفیکشن سے دنیا بھر میں 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک۔ ہندوستان میں متاثرین کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے تجاوز کر گئی۔
2024 - بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے مشن کے بعد دو خواتین اور ایک مرد مسافر روسی خلائی کیپسول کے ذریعے قازقستان پہنچے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن