وزیراعلیٰ کا بابو جگجیون رام کو خراجِ عقیدت
حیدرآباد، 5 اپریل (ہ س)۔ تحریکِ آزادی کے ممتازرہنمااورسابق نائب وزیراعظم ڈاکٹربابوجگجیون رام کے 119 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے آج جوبلی ہلزمیں اپنی رہائش گاہ پران کی تصویرپرگُلپوشی کی اورخراجِ عقیدت پیش کیا۔و
وزیراعلیٰ کا بابو جگجیون رام کو خراجِ عقیدت


حیدرآباد، 5 اپریل (ہ س)۔

تحریکِ آزادی کے ممتازرہنمااورسابق نائب وزیراعظم ڈاکٹربابوجگجیون رام کے 119 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے آج جوبلی ہلزمیں اپنی رہائش گاہ پران کی تصویرپرگُلپوشی کی اورخراجِ عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے پسماندہ طبقات اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے بابو جگجیون رام کی عظیم خدمات کوسراہا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بابو جگجیون رام نے اپنی پوری زندگی ذات پات کی تفریق اور چھوت چھات کے خلاف انتھک لڑائی لڑی۔ انہوں نے دلتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خود کو وقف کررکھا تھا۔ ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت، بابو جی کے نظریات سے متاثر ہو کر، معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود اور سماجی انصاف کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande