
اورنگ آباد ، 5 اپریل (ہ س)۔ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے شعبہ فنون لطیفہ کے سربراہ ڈاکٹر شیریش امبیکر کی پینٹنگز کی نمائش ممبئی کی معروف جہانگیر آرٹ گیلری میں منعقد کی گئی ہے۔ اس نمائش میں ڈاکٹر امبیکر کے تیار کردہ 32 فن پارے پیش کیے گئے ہیں جو 6 اپریل تک شائقین کے لیے کھلے رہیں گے۔نمائش کا افتتاح جہانگیر آرٹ گیلری (نمبر دو) میں سر جے جے ڈی نووو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ہیم چیٹرجی، سینئر مصور پرکاش بھیسے، پروفیسر مہندر داملے، پروفیسر سمیتا کنکرے، فن کے ماہر دلیپ راناڈے اور مجسمہ ساز تشار شندے کی موجودگی میں ہوا۔اس موقع پر آرٹ ایمبیسی کے پرشانت ویدک، مصور انیل نائک، ولاس شندے، ڈاکٹر گنیش ترتارے، پروفیسر پرکاش سوناونے، مصور کلدیپ کاریگاؤںکر، دگوجے کمبھار سمیت دیگر فنکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔اسی طرح مہاراشٹر کے ڈائریکٹر آف آرٹس ڈاکٹر کشور انگلے، سابق ڈائریکٹر راجیو مشرا اور پروفیسر سنجے بھارتی نے بھی نمائش کا دورہ کر کے فن پاروں کو سراہا۔یہ نمائش روزانہ صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک عوام کے لیے مفت کھلی رہے گی، جبکہ ڈاکٹر شیریش امبیکر نے شائقین سے اس نمائش سے بھرپور استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے