
علی گڑھ, 05 اپریل (ہ س)۔
علی گڑھ میں بجلی کٹنے، بل اداکرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہونے اور زیادہ بل آنے سے پریشان صارفین نے راون ٹیلا بجلی گھر پر ہنگامہ کیا۔ اس درمیان وہاں موجود عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ کچھ لوگوں نے بجلی گھر کے سامنے سڑک بند کرنے کی کوشش کی، جس پر عملے نے پولیس کو بلا لیا۔ گاندھی پارک اور تھانہ کوارسی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ کوارسی پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ غورطلب ہے کہ پہلے صارفین کو ماہانہ بل ملتا تھا اور وہ مقررہ تاریخ سے پہلے جمع کروا دیتے تھے، مگر اب ایسا نہیں ہو پا رہا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بل پہلے کے مقابلے میں زیادہ آ رہا ہے۔ جب پوسٹ پیڈ میٹر تھے تو اتنا زیادہ بل نہیں آتا تھا۔ راون ٹیلا بجلی گھر سے جڑے صارفین کو پہلے بھی مشکلات پیش آ چکی ہیں، جس پر انہوں نے جی ٹی روڈ پر جام لگایا تھا۔ محکمہ کی جانب سے اضافی عملہ تعینات کرنے کے باوجود مسائل کم نہیں ہوئے۔ کوارسی انسپکٹر نریندر شرما کے مطابق تین افراد سے تحریری معافی لینے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ