علی گڑھ میں بے موسم بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان
علی گڑھ, 05 اپریل (ہ س) ۔ علی گڑھ میں بے موسم آندھی، بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کونقصان پہنچا، وہ فصلیں زیادہ متاثر ہوئیں جو کھیتوں میں کٹی ہوئی تھیں۔ گندم، مکئی اور سبزیوں کی فصلوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ محکمہ زراعت کے مطابق گونڈا بلاک م
علی گڑھ میں بے موسم بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان


علی گڑھ, 05 اپریل (ہ س) ۔

علی گڑھ میں بے موسم آندھی، بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کونقصان پہنچا، وہ فصلیں زیادہ متاثر ہوئیں جو کھیتوں میں کٹی ہوئی تھیں۔ گندم، مکئی اور سبزیوں کی فصلوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق گونڈا بلاک میں سب سے زیادہ نقصان ہوا، جبکہ دیگر بلاکس میں تقریباً 3 ؍سے 7 ؍فیصد نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ کسانوں نے حکومت سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ زرعی ماہر ڈاکٹر اننت کمار کے مطابق بادل چھائے رہنے، تیز ہوا اور ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ آندھی اور بارش بھی ہو سکتی ہے۔ ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس 4 ؍اپریل سے فعال ہوگا جو 8 ؍اپریل تک اثر انداز رہے گا، جبکہ 9 ؍ اپریل سے موسم معمول پر آ نے کی توقع ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande