
نئی دہلی، 05 اپریل (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو ہم وطنوں کو ایسٹر کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ایکس پر کہا، ”ایسٹر کی دلی مبارکباد! یہ مقدس دن امید اور نئی زندگی کا جشن ہے۔ یہ سب کی زندگی میں امن، خوشی اور روشنی لائے۔ یسوع مسیح کی تعلیمات سب کو رحم دل بننے کے لیے راغب کریں اور معاشرے میں اتحاد کے جذبے کو مضبوط کریں۔“
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن