
نئی دہلی، 04 اپریل (ہ س)۔ صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ہفتہ کو ایسٹر کے موقع پر ہم وطنوں بالخصوص ملک اور بیرون ملک مقیم عیسائی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ایسٹر ایک اہم مسیحی تہوار ہے جو خداوند یسوع مسیح کے جی اٹھنے کی یاد مناتا ہے۔ یہ مقدس موقع ہمیں سچائی، محبت، ہمدردی، قربانی اور معافی جیسی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔
صدر جمہوریہ ہند نے اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر باہمی ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے اور ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan