
جموں, 04 اپریل (ہ س)۔
ضلع کشتواڑ پولیس نے ہماچل پردیش کی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے ایک مفرور ملزم کو تقریباً پانچ برس بعد گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت اوتار سنگھ سکنہ ٹھاکرائی کے طور پر ہوئی ہے، جو سال 2021 میں کشتواڑ پولیس اسٹیشن میں درج ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔ اس کے خلاف بھارتی تعزیرات ہند اور پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسول آفینسز (پوکسو) ایکٹ کے تحت کیس درج تھا۔اطلاعات کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر پولیس کی ایک ٹیم نے ہماچل پردیش میں ایک مشتبہ مقام پر چھاپہ مار کارروائی انجام دے کر مفرور ملزم کو گرفتار کیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ نریش سنگھ نے دیگر مفرور ملزمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر خود کو قریبی پولیس اسٹیشن میں پیش کریں، ورنہ بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر