
اورنگ آباد ، 04 اپریل (ہ س) ۔ مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق اورنگ آباد شہر میں یکم مئی سے مکمل طور پر ڈیجیٹل مردم شماری مہم شروع کی جائے گی جس کے لیے میونسپل کارپوریشن کے تقریباً 3,800 ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے اور ان کی تربیت جاری ہے۔اس مہم کا پہلا مرحلہ ایک ماہ پر مشتمل ہوگا جس کے دوران شہر کے تمام گھروں کی گنتی کی جائے گی۔ ابتدائی 15 دنوں میں شہریوں کو حکومتی ایپ کے ذریعے خود رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی اور یکم مئی سے 15 مئی کے درمیان ضروری معلومات درج کرنا لازمی ہوگا۔اس پورے عمل کی قیادت میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر وکاس نوالے کر رہے ہیں اور ان کی نگرانی میں یہ مہم مکمل کی جائے گی۔ اس کے بعد مقررہ عملہ گھروں تک جا کر گھروں پر نمبر ڈالنےکا کام انجام دے گا۔شہر میں مردم شماری کے لیے 10 بلاکس تشکیل دیے گئے ہیں، جہاں ہر بلاک میں تقریباً 120 سے 140 گھروں کو شامل کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ایپ میں مجموعی طور پر 33 سوالات شامل ہوں گے جن کے جوابات شہریوں کو دینے ہوں گے۔مردم شماری کے لیے تقریباً ساڑھے تین ہزار ملازمین درکار تھے تاہم احتیاط کے طور پر 10 فی صد اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے، جس کے بعد کل تعداد 3,800 تک پہنچ گئی ہے۔ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے