ایشین باکسنگ چیمپئن شپ 2026: ہندوستان نے تین تمغے یقینی بنائے،نکہت، پریہ اور پریتی سیمی فائنل میں
نئی دہلی، 3 اپریل (ہ س)۔ ہندوستان نے منگولیا کے اولانباتور میں 2026 ایشین باکسنگ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تمغے حاصل کئے۔ نکہت زرین، پریہ اور پریتی پوار نے پانچویں دن اپنے اپنے مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ خوا
Sports-Boxing-AsianChampionships-Nikhat-Priya-Pree


نئی دہلی، 3 اپریل (ہ س)۔ ہندوستان نے منگولیا کے اولانباتور میں 2026 ایشین باکسنگ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تمغے حاصل کئے۔ نکہت زرین، پریہ اور پریتی پوار نے پانچویں دن اپنے اپنے مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

خواتین کی 51 کلوگرام زمرے میں، نکہت زرین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی راو¿نڈ میں فلپائن کی شیان باگوہن کو آر ایس سی کے ذریعے شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ سیمی فائنل میں چین کی وو یو سے ہو گا، جو پیرس 2024 اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہیں۔

خواتین کے 60 کلو گرام کے زمرے میں پریہ نے بہترین تحمل اور حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی چینگیو یانگ کو 4-1 سے شکست دی۔ فائنل میں جگہ کے لیے اب ان کا مقابلہ منگولیا کی نامون مونخور سے ہوگا۔

وہیں ، خواتین کے 54 کلوگرام زمرے میں، پریتی پوار نے دن کی سب سے مضبوط کارکردگی پیش کرتے ہوئے منگولیا کی منگونتسینگ کو 5-0 سے شکست دی۔ پریتی کا مقابلہ اب سیمی فائنل میں کوریا کی ام ایجی سے ہوگا، جو پیرس 2024 اولمپکس اور 2025 کی عالمی چمپئن شپ میں کانسے کے تمغے کی فاتح ہیں۔

تاہم، ہندوستان کو مردوں کے 70 کلوگرام زمرے میں دھچکا لگا، جہاں دیپک کو اردن کے زیاد ایشاش سے 1-4 سے شکست ہوئی اور وہ کوارٹر فائنل میں باہر ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande