سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک دکھائی۔
اداکارہ سونم کپور اور شوہر آنند آہوجا نے 29 مارچ کو اپنے دوسرے بیٹے کا استقبال کیا، اب انہوں نے نومولود کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں، سونم ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں ایک بست
سونم


اداکارہ سونم کپور اور شوہر آنند آہوجا نے 29 مارچ کو اپنے دوسرے بیٹے کا استقبال کیا، اب انہوں نے نومولود کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں، سونم ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں ایک بستر پر آرام کرتی نظر آ رہی ہیں، اس کا شیر خوار بیٹا اس کے سینے سے چمٹا ہوا ہے۔ ایک اور تصویر میں اداکارہ کو اسپتال کا کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں، سونم نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ایون دادینا کا جنہوں ان کے دونوں حمل کے دوران ان کی مدد اور دیکھ بھال کی۔

غور طلب ہے کہ سونم نے 20 نومبر 2025 کو اپنے دوسرے حمل کا اعلان کیا تھا۔ وہ 29 مارچ کو دوسری بار ماں بنی تھیں۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے پہلے بیٹے وایو کو 2022 میں جنم دیا تھا۔ اس وقت سونم فلموں سے دور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande