
ایم وی ڈی کشتواڑ نے قوانین کی خلاف ورزی پر دس لائسنس منسوخ کیے
جموں، 03 اپریل (ہ س)۔ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کشتواڑ نے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔
متعلقہ حکام کے مطابق، کارروائی کے دوران کئی ڈرائیور خطرناک ڈرائیونگ، اوورلوڈنگ، ہیلمٹ نہ پہننے اور موٹر وہیکل ایکٹ 1988 کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے۔
اے آر ٹی او نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
انہوں نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے اور ضلع میں محفوظ ٹریفک نظام کو فروغ دیا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر