تاریخ کے آئینے میں 04 اپریل : جب رانی لکشمی بائی نے جھانسی چھوڑا
تاریخ کے آئینے میں 04 اپریل : جب رانی لکشمی بائی نے جھانسی چھوڑا سال 1858 میں 04 اپریل کو ہی انگریزوں کی فوج کے خلاف شدید جدوجہد کے بعد جھانسی کی رانی لکشمی بائی کو جھانسی چھوڑنا پڑا۔ انگریزوں سے ڈٹ کر لوہا لینے والی لکشمی بائی جھانسی سے نکل کر ک
رانی لکشمی بائی ۔ علامتی تصویر


تاریخ کے آئینے میں 04 اپریل : جب رانی لکشمی بائی نے جھانسی چھوڑا

سال 1858 میں 04 اپریل کو ہی انگریزوں کی فوج کے خلاف شدید جدوجہد کے بعد جھانسی کی رانی لکشمی بائی کو جھانسی چھوڑنا پڑا۔ انگریزوں سے ڈٹ کر لوہا لینے والی لکشمی بائی جھانسی سے نکل کر کالپی پہنچیں اور پھر وہاں سے گوالیار روانہ ہوگئیں۔

دیگر اہم واقعات:

1768: فلپ ایسلے نے ماڈرن سرکس کا پہلا شو پیش کیا۔

1769: حیدر علی نے پہلی اینگلو-میسور جنگ میں امن کی شرائط طے کیں۔

1905: کانگڑا وادی میں آئے زلزلے میں 20,000 لوگوں کی موت۔

1908: ہندوستانی دستور ساز اسمبلی کی واحد مسلم خاتون رکن بیگم اعزاز رسول کی پیدائش۔

1949: شمالی اوقیانوسی فوجی تنظیم (نیٹو) کا قیام۔

1949: ہندوستانی اداکارہ پروین بابی کی پیدائش۔

1979: پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی۔

1997: قوتِ خرید کی صلاحیت کے لحاظ سے ورلڈ بینک نے ہندوستان کو دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت والا ملک قرار دیا۔

2001: چین کا امریکی طیارہ اور عملہ واپس کرنے سے انکار۔

2004: ہندوستان-نیپال کی بین الاقوامی سرحد پر ماو نوازوں نے 18 ہندوستانی تیل ٹینکروں میں آگ لگائی۔

2006: عراق کے معزول صدر صدام حسین پر نئے الزامات عائد ہوئے۔

2008: پاکستان کی نئی حکومت نے فوج کے انٹیلی جنس چیف کے عہدے سے میجر جنرل ندیم کو ہٹایا۔

2010: اڈیشہ میں ماو نوازوں کے حملے میں 10 سیکورٹی اہلکاروں کی موت۔

2025: معروف اداکار منوج کمار کا انتقال۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande