ریلیز اپ ڈیٹ کے ساتھ زیر بحث ہے’آوارہ پن 2‘۔
فلم ’آوارہ پن 2‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ عمران ہاشمی اسٹارر اس انتہائی متوقع فلم کو اصل میں 3 اپریل 2026 کو ریلیز کیا جانا تھا،لیکن اب اسے اگست 2026 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کو یوم آزادی کے ویک اینڈکے دوران ریلیز ک
Awarapan-2-Release-Update


فلم ’آوارہ پن 2‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ عمران ہاشمی اسٹارر اس انتہائی متوقع فلم کو اصل میں 3 اپریل 2026 کو ریلیز کیا جانا تھا،لیکن اب اسے اگست 2026 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کو یوم آزادی کے ویک اینڈکے دوران ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس بار دیشا پٹانی عمران ہاشمی کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ ”آوارہ پن 2“ کو ایک میوزیکل اورگہری محبت کی کہانی کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے اور پروڈیوسرز نے اس کے لیے ایک مناسب ریلیز ونڈو کا انتخاب کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور توقع ہے کہ اپریل کے آخر تک یہ فلم مکمل ہوجائے گی۔ پوسٹ پروڈکشن میں تقریباً دو ماہ لگیں گے جس کے بعد فلم کو بڑے پیمانے پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایت کاری نتن ککڑ کررہے ہیں، جو ”نوٹ بک“ اور ”جوانی جان من“ جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande