
وارانسی، 29 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج اتر پردیش کے ہردوئی میں گنگا ایکسپریس وے قوم کو وقف کریں گے۔ وہ شمال مشرقی ریاست سکم کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے کل شام دو دن کے دورے پر اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی پہنچے۔ انہوں نے سکم سے روانہ ہونے سے پہلے شمال مشرق کا سورگ (جنت) کہی جانے والی اس ریاست کو 4,000 کروڑ سے زیادہ کے منصوبوں کا تحفہ دیا۔ یہ معلومات سرکاری ریلیز میں دی گئی ہیں۔
ریلیز کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کل شام وارانسی پہنچے اور خواتین کانفرنس میں حصہ لیا۔ وہ اتر پردیش کے لیے تقریباً 6,350 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ لے کر وارانسی پہنچے۔ آج ہردوئی پہنچ کر دوپہر سے قبل تقریباً 11.30 بجے گنگا ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن