
نئی دہلی، 29 اپریل (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے جلے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچرز آج اضافے کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران ملا جلا کاروبار ہوتا رہا۔ ایشیائی بازار میں بھی آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بوم کے خدشے کی وجہ سے امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران ٹیک شیئروں میں زوردار گراوٹ کے ساتھ رجحان بنا رہا۔ اس کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے مجموعی کاروبار پر بھی منفی اثر پڑا۔ ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 0.05 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 49,141.93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.49 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,138.80 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 223.30 پوائنٹس یعنی 0.90 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,663.80 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 0.17 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 49,223.42 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔
یورپی بازار گزشتہ سیشن کے کاروبار کے بعد ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.11 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 10,332.79 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس سی اے سی انڈیکس نے 0.47 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 8,104.09 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.27 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,018.26 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار میں بھی آج ملا جلا کاروبار ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کے نو اہم بازاروں میں سے چھ کے انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ تین انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں برقرار ہیں۔ نکیئی انڈیکس 619.90 پوائنٹس یعنی 1.03 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 59,917.46 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.56 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 4,860.10 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تائیوان ویٹیڈ انڈیکس 156.23 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 39,365.50 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب، گفٹ نفٹی 0.25 فیصد کی تیزی کے ساتھ 24,160.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 0.23 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 6,656.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس میں آج زوردار اضافہ نظر آ رہا ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 270.22 پوائنٹس یعنی 1.05 فیصد کے اضافے کے ساتھ 25,950 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.42 فیصد کی سبقت کے ساتھ 1,486.44 پوائنٹس کی سطح پر، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.40 فیصد کی تیزی کے ساتھ 4,094.80 پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.15 فیصد کی تیزی کے ساتھ 7,082.67 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن