پلوامہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ، منشیات برآمد
سرینگر، 29 اپریل، (ہ س )۔ نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت اپنے مسلسل کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے، پلوامہ پولیس نے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کرکے ایک اہم کامیابی حاصل کی۔حکام کے مطابق کھائیگام م
تصویر


سرینگر، 29 اپریل، (ہ س )۔ نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت اپنے مسلسل کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے، پلوامہ پولیس نے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کرکے ایک اہم کامیابی حاصل کی۔حکام کے مطابق کھائیگام میں معمول کے ناکے کی چیکنگ کے دوران، پولیس چوکی سنگروانی کی ایک پولیس پارٹی نے پیدل دو مشکوک افراد کو روکا جو پاکھر کی طرف سے آرہے تھے۔ ان دونوں کی شناخت محمد رفیق کھاری ولد بشیر احمد کھاری ساکن سونابنجر اور محمد منظور جاٹ ولد محمد معیم جاٹ ساکن جٹبروا گرمہ بازار بہار کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے تلاشی کے دوران پہلے ملزم کے قبضے سے تقریباً 340 گرام گانجہ برآمد کیا جبکہ دوسرے ملزم سے 296 گرام گانجہ برآمد ہوا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کو تمام قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد تحویل میں لے لیا گیا۔اس سلسلے میں، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 70/2026 پولیس اسٹیشن راج پورہ میں درج کیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ پلوامہ پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے میں تعاون کریں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande