وزیر اعظم مودی نے گنگٹوک میں بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیلا
گنگٹوک، 28 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سکم کے اپنے دورے کے دوسرے اور آخری دن کا آغاز فٹ بال کھیل کر کیا۔ انہوں نے فیس بک پوسٹ میں منگل کی صبح دارالحکومت میں نوجوانوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ وزیر اعظم نے لک
بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے وزیر اعظم نریندر مودی۔


گنگٹوک، 28 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سکم کے اپنے دورے کے دوسرے اور آخری دن کا آغاز فٹ بال کھیل کر کیا۔ انہوں نے فیس بک پوسٹ میں منگل کی صبح دارالحکومت میں نوجوانوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

وزیر اعظم نے لکھا، ’’سکم میں گنگٹوک کی ایک پیاری صبح، اپنے نوجوان دوستوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔‘‘ تصویروں میں وزیر اعظم مودی کو نوجوانوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر کل سکم پہنچے۔ وہ آج پالجور اسٹیڈیم میں ریاست کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande