پنجاب میں شمبھو بارڈر کے پاس ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مشتبہ شخص ہلاک
چنڈی گڑھ، 28 اپریل (ہ س)۔ پنجاب-ہریانہ بارڈر پر شمبھو کی سرحد میں گزشتہ رات دہلی-پٹیالہ ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جس مشتبہ شخص نے دھماکہ خیز مواد لگایا تھا اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کے ٹکڑے آج صبح برآمد کیے ہیں۔ دھماکے
پولیس ریلوے ٹریک کی جانچ کرتی ہوئی۔


چنڈی گڑھ، 28 اپریل (ہ س)۔ پنجاب-ہریانہ بارڈر پر شمبھو کی سرحد میں گزشتہ رات دہلی-پٹیالہ ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جس مشتبہ شخص نے دھماکہ خیز مواد لگایا تھا اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کے ٹکڑے آج صبح برآمد کیے ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے کئی گھنٹے تک ریلوے ٹریک متاثر رہا۔ یہ دھماکہ ضلع پٹیالہ کے گاوں بٹھونیاں کے قریب جنگل میں ہوا ہے۔ یہاں ریلوے ٹریک کا کچھ حصہ گھنے جنگل میں ہے۔ دہشت گردی کے دور میں بھی اس علاقے میں اکثر واقعات ہوتے رہے ہیں۔

پٹیالہ کے ایس ایس پی ورون شرما نے بتایا کہ گزشتہ رات شمبھو کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد وہ خود، ڈی آئی جی پٹیالہ رینج، جی آر پی اور آر پی ایف کے افسران موقع پر پہنچے۔ جہاں دھماکہ ہوا وہاں گہرا گڑھا بن گیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آمد و رفت کو روک دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے مشتبہ نوجوان کی موت ہو گئی ہے۔ دھماکے سے ٹریک کو معمولی نقصان پہنچا، جسے ٹھیک کر لیا گیا ہے۔ پولیس کو کئی اہم سراغ ملے ہیں۔ ایک موبائل فون کا سم کارڈ بھی ملا ہے، جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ تقریباً ایک ہفتہ پہلے ہی ای میل کے ذریعے پنجاب اور ہریانہ میں ریلوے ٹریک کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ای میل میں باقاعدہ 24 اپریل کو 8.11 منٹ پر انبالہ سے لے کر دہلی تک ریلوے ٹریک پر دھماکے کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande