
وارانسی، 28 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے منگل کو بریکا میں منعقدہ ’جن اکروش مہیلا سمیلن‘ میں مرکزی حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں بی جے پی صدر نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران وزیر اعظم نے ملک کی نصف آبادی کو وہ احترام دیا ہے جو پچھلی حکومتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ وزیراعظم نے نہ صرف اپنی ماں کی بلکہ قوم کی ماو¿ں کی بھی عزت کی ہے۔
وزیر اعظم مودی کی تعریف کرتے ہوئے نوین نے کہا کہ وہ اس ماں کو سلام کرتے ہیں جس نے نریندر مودی جیسے بیٹے کو جنم دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی بہتری کے لیے جو کام کیا گیا ہے وہ لائق تحسین اور قابل فخر ہے۔ وزیر اعظم مودی نے مرکز میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ کئی تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔ خواتین کی فلاح و بہبود کی مختلف اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے نتن نوین نے کہا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا کے ذریعے لاکھوں خواتین کو چولہے کے دھوئیں سے نجات دلائی گئی ہے۔ خواتین کے مفاد میں مرکزی اور ریاستی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس اسکیم کے ذریعے آپ کے آنسو پونچھ دیئے ہیں، چاہے وہ ہر گھر میں بیت الخلا ہو یا اجولا یوجنا ہو۔
تاہم اپوزیشن نے آپ کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ وزیر اعظم نے جب بھی کوئی عزم کیا ہے اس کو پورا کیا ہے۔بی جے پی کے قومی صدر نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت خواتین کو گھر کے مالکانہ حقوق دیئے گئے جس سے ان کی سماجی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ آج خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے سیلف ہیلپ گروپس اور مختلف اسکیموں کے ذریعے نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں خواتین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں بے مثال ہیں۔ آج، خواتین اے آئی سے لے کر اولمپیاڈس اور کھیلوں تک کے شعبوں میں آگے ہیں۔ بیٹی پڑھاو¿ بیٹی بچاو¿ جیسی اسکیمیں خواتین اور بیٹیوں کو بااختیار بنا رہی ہیں۔ تین طلاق کے فیصلے سے مسلم خواتین کا احترام ہوا ہے۔کاشی کی شان کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ کاشی صرف ایک شہر یا جغرافیائی وجود نہیں ہے بلکہ ایک زندہ شعور بھی ہے۔ جس طرح ماں گنگا ہندوستانی ثقافت کی پرورش کرتی ہے، اسی طرح ملک کی خواتین خاندانوں اور سماج کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اتر پردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک سمیت کئی وزراءاور عوامی نمائندے جلسہ عام میں موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan