ابنائے ہرمز کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری، سعودی عرب کا عالمی برادری سے مطالبہ
ریاض،28اپریل(ہ س)۔سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ابنائے ہرمز میں جہاز رانی کا تحفظ ایک مشترکہ عالمی ذمہ داری ہے، اور توانائی، خوراک اور ادویات کی ترسیل کے اہم راستوں کی حفاظت ناگزیر ہے۔سعودی مو¿قف کے مطابق دنیا اس وقت ابنائے ہرمز کے حوالے س
ابنائے ہرمز کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری، سعودی عرب کا عالمی برادری سے مطالبہ


ریاض،28اپریل(ہ س)۔سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ابنائے ہرمز میں جہاز رانی کا تحفظ ایک مشترکہ عالمی ذمہ داری ہے، اور توانائی، خوراک اور ادویات کی ترسیل کے اہم راستوں کی حفاظت ناگزیر ہے۔سعودی مو¿قف کے مطابق دنیا اس وقت ابنائے ہرمز کے حوالے سے ایک غیر معمولی کشیدگی اور تنازع کا سامنا کر رہی ہے، جو عالمی معیشت کے لیے نہایت اہم آبی گزرگاہ ہے۔

سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری خصوصاً سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں کی واضح مذمت کرے۔ساتھ ہی ریاستوں کی خودمختاری کے احترام، طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے گریز اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری پر زور دیا گیا ہے۔سعودی عرب نے ایران کی مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف مو¿ثر اقدامات اٹھانے اور آبی گزرگاہوں، خصوصاً توانائی اور خوراک کی ترسیل کے راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ خلیج عرب کے خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال نے ابنائے ہرمز کے گرد ایک غیر معمولی تنازع کو جنم دیا ہے، جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی ایک اہم شریان کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اس اسٹریٹجک گزرگاہ میں جہاز رانی کی آزادی کو لاحق کسی بھی خطرے کے براہِ راست اثرات عالمی توانائی منڈیوں، سپلائی چینز اور مجموعی عالمی اقتصادی استحکام پر مرتب ہوں گے۔

الواصل نے اس امر پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ سلامتی کونسل ابنائے ہرمز سے متعلق قرارداد منظور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔سعودی مندوب نے ایران پر زور دیا کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور ابنائے ہرمز یا باب المندب میں عالمی جہاز رانی میں رکاوٹ ڈالنے یا سمندری سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جہاز رانی کی آزادی میں خلل عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے قانونِ سمندر کے تحت ان آبی راستوں کو کھلا رکھنا ضروری ہے۔مزید برآں سعودی عرب نے جنگ بندی، کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی و علاقائی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور دوست و برادر ممالک کی ثالثی کوششوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی امن کوششوں کو سراہا۔سعودی عرب نے پاکستان کی جانب سے مستقل امن معاہدے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔آخر میں ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن اور استحکام کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد مو¿ثر راستہ ہیں، ایران کو سلامتی کونسل کی قرارداد 2817 سمیت اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande