شمبھو ریلوے ٹریک بم دھماکے میں چار گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
ملائیشیا میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں، سرحد پار دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا۔ چنڈی گڑھ، 28 اپریل (ہ س) پنجاب کے شمبھو میں ریلوے ٹریک پر کل رات ہوئے بم دھماکے کے سلسلے میں پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدا
بم


ملائیشیا میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں، سرحد پار دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا۔

چنڈی گڑھ، 28 اپریل (ہ س) پنجاب کے شمبھو میں ریلوے ٹریک پر کل رات ہوئے بم دھماکے کے سلسلے میں پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ سرحد پار سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی (آئی ایس آئی) کے کہنے پر پنجاب میں کام کرنے والے ایک دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ مانسا کے رہنے والے پردیپ سنگھ خالصہ، مانسا ضلع کے بپیانا کے رہنے والے کلوندر سنگھ بگا، ترن تارن ضلع کے پنجوار کے رہنے والے ستنام سنگھ سٹا اور ضلع ترن تارن کے رہنے والے گرپریت سنگھ عرف گوپی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے ساتھیوں نے 27 اپریل کی رات تقریباً 8:55 بجے شمبھو-امبالا ریلوے لائن پر بم دھماکہ کیا جس سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ اس سلسلے میں جی آر پی پولس تھانہ پٹیالہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔

پٹیالہ رینج کے ڈی آئی جی کلدیپ سنگھ چہل اور ضلع پولیس سربراہ ورون شرما نے منگل کو پٹیالہ میں صحافیوں کو بتایا کہ شمبھو امبالا ریلوے روٹ پر ہونے والے بم دھماکے کا معمہ حل کرنے کے لیے ڈی ایس پی سکھامرت سنگھ رندھاوا، سی آئی اے پٹیالہ کے انچارج انسپکٹر پردیپ سنگھ باجوا، سی آئی اے سمانہ کے انچارج انسپکٹرانکوردیپ سنگھ ،تھانہ کوتوالی پٹیالہ کے ایس ایچ او جسپریت سنگھ کاہلون اور اسپیشل سیل راجپورہ کے انچارج ایس آئی من پریت سنگھ کو ایس پی (ایچ) ویبھو چودھری کی نگرانی میں تشکیل دیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جو انہوں نے سرحد کے اس پار موجود اپنے دہشت گرد ہینڈلرز کی مدد سے حاصل کیا تھا۔ برآمد شدہ مواد میں ایک بم، زندہ کارتوس کے ساتھ دو پستول، آئی ای ڈی بنانے کے لیے استعمال ہونے والا مواد، ایک لیپ ٹاپ اور دیگر تکنیکی آلات شامل ہیں جو ملائیشیا میں مقیم ہینڈلرز سے رابطے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ گرفتار ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے اور وہ مختلف مقدمات میں الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande