ایران کے اندر سے انتہائی قیمتی معلومات حاصل کی ہیں: موسادکے سربراہ کا دعویٰ
تل ابیب،28اپریل(ہ س)۔اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ادارے کی کارروائیوں نے ایران اور لبنان کی سرحدوں میں در اندازی کی اور انتہائی قیمتی معلومات حاصل کیں۔منگل کے روز ایک خطاب میں برنیا نے زور دے کر کہا کہ مو
ایران کے اندر سے انتہائی قیمتی معلومات حاصل کی ہیں: موسادکے سربراہ کا دعویٰ


تل ابیب،28اپریل(ہ س)۔اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ادارے کی کارروائیوں نے ایران اور لبنان کی سرحدوں میں در اندازی کی اور انتہائی قیمتی معلومات حاصل کیں۔منگل کے روز ایک خطاب میں برنیا نے زور دے کر کہا کہ موساد نے دشمن کے حساس ترین رازوں کے عین مرکز میں تزویراتی اور تدبیری انٹیلی جنس کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہدف بنائے گئے ممالک کے اندر نئی، جدید اور بے مثال عملیاتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے موساد کے کام کرنے کے انداز میں آنے والی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کو اب ایک جارحانہ اور جنگی حالات میں موثر ایجنسی میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل اس کی توجہ محض دو جنگوں کے درمیانی وقفے میں خفیہ سرگرمیوں پر مرکوز ہوتی تھی۔ان کے بقول یہ تبدیلی ایران اور لبنان کے خلاف کارروائیوں میں واضح نظر آئی، جس کی بنیاد حالیہ برسوں میں نئے یونٹس کے قیام، خصوصی صلاحیتوں کی تیاری اور مختلف سطحوں پر جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات کو اپنانے پر رکھی گئی تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے خصوصی مشن اور آپریشنز کی انجام دہی کے لیے انسانی وسائل پر مبنی آپریشنل صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ برنیا جون 2021 سے اپنے عہدے پر فائز ہیں اور ان کی مدت ملازمت جون 2026 میں ختم ہو رہی ہے۔

دوسری جانب ایران نے گذشتہ عرصے میں درجنوں ایرانی شہریوں کو گرفتار کرنے اور انہیں سزائے موت دینے کا اعلان کیا ہے جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے موساد کے لیے کام کیا۔یہ پیش رفت ایران کے اندر اسرائیل کی ان بڑی در اندازیوں کے بعد سامنے آئی ہے جن کے نتیجے میں 28 فروری کو جنگ کے آغاز سے اب تک درجنوں ایرانی سیاسی و عسکری رہنما قتل ہو چکے ہیں، جن میں سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور سرفہرست ہیں۔

اسی طرح لبنان میں بھی 2024 میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران حزب اللہ کے اعلیٰ ترین رہنماو¿ں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں تنظیم کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ، ان کے جانشین ہاشم صفی الدین اور رضوان فورس کے اہم عسکری کمانڈر جاں بحق ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande