لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے پونچھ کے اندرونی علاقوں کا دورہ کیا
جموں, 28 اپریل (ہ س)۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے ضلع پونچھ کے اندرونی علاقوں کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال اور جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، اپنے دورے کے
Goc


جموں, 28 اپریل (ہ س)۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے ضلع پونچھ کے اندرونی علاقوں کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال اور جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، اپنے دورے کے دوران انہوں نے سرنکوٹ سب ڈویژن کے علاقے ڈوگریاں کا بھی معائنہ کیا جہاں انہیں انسداد دہشت گردی گرڈ، انٹیلی جنس نظام اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل مشرا نے موقع پر تعینات جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرائض سے وابستگی کو سراہا۔ انہوں نے خطے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی کاوشوں کی تعریف کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande