
کولکاتا، 28 اپریل (ہ س) کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال انتخابات کے درمیان پولیس مبصر اجے پال شرما کے خلاف دائر درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ منگل کو عدالت نے واضح طور پر کہا کہ 29 اپریل تک انتخابات کے ذمہ دار اہلکاروں کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی۔
یہ مقدمہ جسٹس کرشنا راو¿ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے دائر کیا گیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت میں استدلال کیا کہ اتر پردیش میں ایک پولیس افسر اور الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ پولس مبصر اجے پال شرما ووٹروں اور امیدواروں کو ڈرا رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ تاہم درخواست کے زیر التواء ہونے کی وجہ سے کیس کی باقاعدہ سماعت نہیں ہو سکی۔
کیس کی زبانی سماعت کے بعد جسٹس کرشنا راو¿ نے فیصلہ دیا کہ عدالت 29 اپریل تک انتخابات کے ذمہ دار عہدیداروں کے کام میں مداخلت نہیں کرے گی۔عدالت نے اجے پال شرما کے خلاف دائر درخواست کو بھی خارج کردیا۔
دراصل پیر کو اجے پال شرما کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ ویڈیو میں، وہ مرکزی فورسز کے ساتھ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے فالتا علاقے میں ترنمول کانگریس کے امیدوار جہانگیر خان کے گھر پہنچتے اور ان کے خاندان کے افراد کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ اگر کوئی گڑبڑ ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔
اس کے بعد منگل کو اجے پال شرما براہ راست فالتا علاقے میں امیدوار جہانگیر خان کے حلقے میں گئے۔ ان کی آمد پر امیدوار کے حامیوں نے انہیں گھیر لیا اور ’جے بنگلہ‘ کے نعرے لگائے۔ کچھ دیر تک تناو¿ کا ماحول رہا۔ تاہم مرکزی فورسز کی موجودگی اور فوری کارروائی نے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی