
امراوتی میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، تین افراد کی موت، ایک شدید زخمی
ممبئی، 28 اپریل (ہ س)۔ مہاراشٹر کے امراوتی ضلع میں ورُود–مورشی شاہراہ پر کھڈکا پھاٹا کے قریب منگل کی صبح ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ اس حادثے کی تفتیش بینوڈا پولیس کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ناگپور کے کامٹھی خیری علاقے کی وینایک کالونی میں رہنے والا ناندے خاندان کے چار افراد ایک شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ جب ان کی کار ورُود–مورشی شاہراہ پر ایک موڑ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور کار سیدھی درخت سے ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں سمادھان کسان راؤ ناندے (62)، کیرن گوپال ناندے (28) اور دیا گوپال ناندے (3) موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ کار چلا رہے گوپال سمادھان ناندے (34) شدید زخمی ہو گئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے