
واشنگٹن،27اپریل(ہ س)۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ اتوار کے روز صدر ٹرمپ نے اس بات چیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا بات چیت یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے سلسلے میں تھی۔امریکی صدر نے 'فاکس نیوز' کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہم روس کی صورت حال کے ساتھ ساتھ روس اور یوکرین کے امور کو دیکھ رہے ہیں۔ امید ہے کہ ہم جلد اس پر قابو پا لیں گے۔ تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ ان کی دو متحارب رہنماو¿ں کے ساتھ بات چیت کب ہوئی ہے۔انہوں نے کہا میری پیوٹن سے بھی بات ہوئی اور میری زیلنسکی سے بھی بات ہوئی۔ یہ ایک اچھی بات چیت تھی۔ دونوں کے درمیان جنگ اور نفرت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا یہ نفرت مضحکہ خیز ہے۔ جب آپ معاملہ طے کرنے جا رہے ہوں تو نفرت بری چیز ہے۔
صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے پر زور دیا۔ یہ جنگ فروری 2022 سے جاری ہے۔ اس کا آغاز روسی حملے سے ہوا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اس جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔ یہ جنگ اس وقت دنیا میں جاری جنگوں سب سے پرانی جنگ بن گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan