آسارام ٹرسٹ سے زمین واپس لینے کے گجرات حکومت کے فیصلے پر روک
نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے آسارام کو راحت دی ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ کی قیادت والی بنچ نے آسارام ٹرسٹ سے تقریباً 45 ہزار مربع میٹر زمین واپس لینے کے گجرات حکومت کے فیصلے پر عبوری روک لگانے کا حکم دیا۔ عدالت نے گجرات حکومت کو ہدایت دی کہ وہ
Supreme Court


نئی دہلی، 27 اپریل (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے آسارام کو راحت دی ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ کی قیادت والی بنچ نے آسارام ٹرسٹ سے تقریباً 45 ہزار مربع میٹر زمین واپس لینے کے گجرات حکومت کے فیصلے پر عبوری روک لگانے کا حکم دیا۔ عدالت نے گجرات حکومت کو ہدایت دی کہ وہ احمد آباد میں آشرم کی اراضی اور جائیدادوں کے خلاف کوئی احتیاطی کارروائی نہ کرے۔ کیس کی اگلی سماعت 5 مئی کو ہوگی۔

آسارام ٹرسٹ نے گجرات حکومت کے 45ہزار مربع میٹر زمین واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ ٹرسٹ نے پہلے گجرات حکومت کے حکم کو گجرات ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ گجرات ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے ٹرسٹ کی عرضی کو خارج کر دیا۔ سنگل بنچ کے حکم کو ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ 17 اپریل کو ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے حکم کو برقرار رکھا۔

ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ آشرم نے زمین کی الاٹمنٹ کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے اور بڑے پیمانے پر تجاوزات کا ارتکاب کیا ہے، یہاں تک کہ سابرمتی ندی کے طاس میں غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کیا ہے۔ یہ قانون کے خلاف ہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande