306.44گرام براؤن شوگر کے ساتھ نابالغ گرفتار
بھاگلپور، 27 اپریل (ہ س)۔ بھاگلپور کے ایس ایس پی پرمود کمار نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ضلع کے بابر گنج تھانہ علاقے میں پولیس نے غیر قانونی منشیات کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک نابالغ کو306.44گرام براؤن شوگر کے ساتھ
306.44گرام براؤن شوگر کے ساتھ نابالغ گرفتار


بھاگلپور، 27 اپریل (ہ س)۔ بھاگلپور کے ایس ایس پی پرمود کمار نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ضلع کے بابر گنج تھانہ علاقے میں پولیس نے غیر قانونی منشیات کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک نابالغ کو306.44گرام براؤن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

یہ کارروائی جاری خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر کی گئی۔ 26 اپریل کو پولیس کو اطلاع ملی کہ بابر گنج تھانہ علاقے میں چودھری ڈیہہ ریلوے کراسنگ کے قریب کچھ لوگ غیر قانونی منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔ معلومات کی تصدیق اور ضروری کارروائی کے لیے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سٹی کی قیادت میں اور سب ڈویژنل پولیس افسر، سٹی-02 کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

ٹیم جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو ایک مشکوک شخص پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے لگا۔ پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے اس کا پیچھا کیا اور اسے پکڑ لیا۔ اس کی تلاشی لینے پر اس کے پاس سے 306.44گرام براؤن شوگر برآمد ہوئی۔ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار شخص نابالغ مجرم ہے جسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے اور اس غیر قانونی تجارت میں ملوث دیگر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

چھاپہ مار ی ٹیم میں بابر گنج تھانہ انچارج دیویا کماری، سب انسپکٹر انیشا راج، کانسٹیبل پنٹو چودھری اور خاتون کانسٹیبل پرینکا کماری شامل تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande