
پٹنہ، 26 اپریل (ہ س) ۔بہار کے کٹیہار میں گذشتہ شب آسمانی بجلی گرنے سے تین لوگوں کی موت سے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے فوری طور پرمرنے والوں کے لواحقین کو چار ۔ چار لاکھ روپے ایکس گریشیا گرانٹ کی قم دینے کی ہدایت دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan