لبنان میں 14افراد ہلاک،اسرائیل اور حزب اللہ کا ایک دوسرے پر جنگ بندی توڑنے کا الزام
بیروت،27اپریل(ہ س)۔لبنانی وزارتِ صحت نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر کیے گئے فضائی حملوں میں ایک ہی دن کے دوران 14 افراد جاں بحق ہو گئے، حالانکہ حال ہی میں جنگ بندی میں توسیع کی گئی تھی۔وزارت کے بیان کے مطابق ان حملوں
لبنان میں 14افراد ہلاک،اسرائیل اور حزب اللہ کا ایک دوسرے پر جنگ بندی توڑنے کا الزام


بیروت،27اپریل(ہ س)۔لبنانی وزارتِ صحت نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر کیے گئے فضائی حملوں میں ایک ہی دن کے دوران 14 افراد جاں بحق ہو گئے، حالانکہ حال ہی میں جنگ بندی میں توسیع کی گئی تھی۔وزارت کے بیان کے مطابق ان حملوں میں دو بچے اور دو خواتین بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں، جبکہ 37 افراد زخمی ہوئے جن میں تین خواتین شامل ہیں۔

ادھر اسرائیل اور حزب اللہ نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے ہیں، دونوں فریقوں نے نئے حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔اسرائیلی حملوں سے قبل جنوبی لبنان کے کچھ علاقوں کو خالی کرنے کی وارننگ دی گئی تھی، جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ شمال کی جانب نقل مکانی کرتے ہوئے دیکھے گئے اور سڑکوں پر شدید ٹریفک دیکھنے میں آئی۔اسرائیلی فوج جس کی کچھ نفری جنوبی لبنان میں تعینات ہے، نے اعلان کیا کہ جھڑپوں کے دوران ایک فوجی ہلاک جبکہ ایک افسر اور پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ حزب اللہ کی خلاف ورزیاں جنگ بندی کو کمزور کر رہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سکیورٹی بحال کرنے کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

دوسری جانب ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ لبنانی سرزمین پر موجود اسرائیلی فوجی اجتماعات کو نشانہ بناتا رہے گا اور شمالی اسرائیل پر حملے جاری رکھے گا، جو کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا ردعمل ہے۔مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا دائرہ 2 مارچ سے لبنان تک پھیل گیا، جب حزب اللہ نے 28 فروری کو ایران پر امریکی-اسرائیلی حملے میں ایرانی رہنما علی خامنہ ای کی ہلاکت کے ردعمل میں اسرائیل پر راکٹ داغے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں شروع کیں۔17 اپریل کو جنگ بندی کا معاہدہ عمل میں آیا، جو واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے سفیروں کے درمیان مذاکرات کے بعد طے پایا۔

ابتدائی طور پر یہ معاہدہ 10 دن کے لیے تھا، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 23 اپریل کو اسے مزید تین ہفتوں کے لیے بڑھانے کا اعلان کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ معاہدے کے مطابق اسرائیل کو اپنے دفاع کے لیے کسی بھی وقت ضروری اقدامات کرنے کی اجازت حاصل ہے، خاص طور پر ممکنہ یا جاری حملوں کے خلاف۔لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 2509 افراد جاں بحق اور 7755 زخمی ہو چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande