دلیپ کمار نے اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ کے چیف ویجیلنس آفیسر کا عہدہ سنبھالا
نئی دہلی، 27 اپریل ( ہ س ) ۔ دلیپ کمار نے پیر کو اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) کے چیف ویجیلنس آفیسر (سی وی او) کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ اسٹیل کی وزارت کے مطابق انڈین ریلوے سروس آف مکینیکل انجینئرز (آئی آر ایس ایم ای) کے ایک سینئر افسر دلیپ کما
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ


نئی دہلی، 27 اپریل ( ہ س ) ۔ دلیپ کمار نے پیر کو اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) کے چیف ویجیلنس آفیسر (سی وی او) کے طور پر عہدہ سنبھالا۔

اسٹیل کی وزارت کے مطابق انڈین ریلوے سروس آف مکینیکل انجینئرز (آئی آر ایس ایم ای) کے ایک سینئر افسر دلیپ کمار نے آج اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) کے چیف ویجیلنس آفیسر (سی وی او) کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ انہیں ٹرین آپریشنز، رولنگ اسٹاک کی دیکھ بھال اور انسانی وسائل کے انتظام میں دو دہائیوں سے زیادہ کا وسیع تجربہ ہے۔

دلیپ کمار ہندوستانی ریلوے میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں، جن میں ایڈیشنل ڈویژنل ریلوے منیجر، ایسٹ سینٹرل ریلوے (ای سی آر) اور چیف فیکٹری منیجر، ہرنوت، نالندہ، بہار شامل ہیں۔ انہیں متعدد اختراعات کا سہرا دیا جاتا ہے جیسے ایسٹ سینٹرل ریلوے کی پہلی آئی ایس او 9001 مصدقہ ٹرین، ویگنوں میں ان سیٹو وہیل ریپلیسمنٹ ٹیکنالوجی متعارف کرانا، اور قومی سطح پر سراہی جانے والی مدھوبانی ریلوے اسٹیشن کی خوبصورتی کا منصوبہ وغیرہ۔

اسٹیل کی وزارت کے مطابق، آئی آئی ٹی، بی ایچ یو سے مکینیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کمار کو بہترین اختراع کے لیے 'نیشنل سروس ایوارڈ فار ایکسی لینس' 2016 اور 'ریلوے بورڈ کا سرٹیفکیٹ آف ایکسی لینس' 2019-2018 سے نوازا گیا ہے۔ ان کے بین الاقوامی تجربات میں انسیڈ سنگاپور اور آئی کلف کوالالمپور، ملائیشیا کے ایڈوانسڈ مینجمنٹ پروگرام اور اے آر آئی شکاگو، یو ایس اے میں ویگن بوگی ڈیزائن کی خصوصی تربیت شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande