کولمبیا کے صدارتی انتخابات سے قبل بم دھماکوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 38 زخمی ۔
بگوٹا (کولمبیا)، 27 اپریل (ہ س)۔ کولمبیا میں صدارتی انتخابات سے قبل ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں 38 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ یہ دھماکہ ہفتے کے روز ملک کے جنوب مغربی
دھماکہ


بگوٹا (کولمبیا)، 27 اپریل (ہ س)۔ کولمبیا میں صدارتی انتخابات سے قبل ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں 38 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ یہ دھماکہ ہفتے کے روز ملک کے جنوب مغربی کوکا علاقے میں پین امریکن ہائی وے پر ہوا۔ صدارتی انتخاب 31 مئی کو ہونا ہے۔

کولمبیا ون ڈاٹ کام اور سی این این کی رپورٹ کے مطابق، مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ ایک بم کی وجہ سے ہوا جو ایک مصروف سڑک پر پھٹا۔ دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور کم از کم 38 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کا خیال ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا۔ اس ہفتے کے آخر میں دہشت گردانہ حملوں نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

کوکا کے گورنر اوکٹاویو گزمین نے ایکس پوسٹ میںبتایا، بمباری میں پین امریکن ہائی وے پر کاجیبیو کے ایل ٹنل علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کولمبیا کے وزیر دفاع پیڈرو سانچیز اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ گورنر نے کہا کہ حکام سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک قومی سلامتی کونسل تشکیل دے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ایل ٹونل، ایل ٹمبو، کالوٹو، پوپایان، گواچان، مرکادراس اور مرانڈا میں بھی دھماکے ہوئے۔ کولمبیا کی مسلح افواج کے جنرل کمانڈر، ہیوگو الیجینڈرو لوپیز بیریٹو نے ان دھماکوں کو حملوں کی خطرناک لہر قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے دھماکے کے بعد کی ویڈیوز میں سڑک کے بیچوں بیچ گہرا گڑھا، تباہ شدہ گاڑیاں اور لاشیں سڑک پر بکھری ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ صدر گستاو پیٹرو نے اس حملے کا الزام بدنام زمانہ ایف اے آر سی (کولمبیا کی انقلابی مسلح افواج) باغی گروپ اور اس کے رہنما ایوان مورڈیسکو (نیسٹر گریگوریو ویرا فرنانڈیز) پر عائد کیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande